(باخبر سوات ڈاٹ کام)پبلک پراسیکوشن اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس ملاکنڈ ڈویژن کے مابین ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر سوات سعید نعیم خان نے کی۔ اجلاس میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی بحث کی گئی۔ میٹنگ میں ذوالفقار علی خان سینئر پبلک پراسیکوٹر، نثار عالم خان سینئر پبلک پراسیکوٹر اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹرز اور ایس ایچ او شکیل ارشد، اے ایس یچ او تاثیر خان او رپی اے عمر فاروق نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس کو سعید نعیم خان ڈسٹر کٹ پبلک پراسیکوٹر سوات نے مختلف ہدایات دیں اور ان کو پراسیکوشن کی جانب سے ہر قسم کی قا نونی رہنمائی اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
Swat
