(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 10افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کوٹہ پل کے قریب ڈاٹسن اور سوزوکی پک کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ کانجو پل پر موٹرسائیکل کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ برہ بانڈئی کے مقام پر بھی موٹرسائیکل حادثے میں دو افراد اور بریکوٹ کے مقام پر بھی موٹرسائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مقامی اسپتال منتقل کردیا۔
Swat
