Swat

میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ پل کی سی حیثیت رکھتا ہے، ارشد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو ماس میڈیا کے ذریعے تشہیر دینا دراصل عوام اور حکومت کے درمیان ایک رابطہ پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت کی طرف سے کیے گئے تمام فیصلوں سے متعلق آگہی پھیلانا محکمہئ اطلاعات کی ذمہ داری ہے، تاکہ معاشرے میں آگہی اور عوام کو معلومات میسر ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ا جلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی پی اُو قاسم خان اور محکمہئ صحت کے اعلیٰ حکام سمیت ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی طرف سوات میں عوام کیلئے صحت کارڈ پلس کے افتتاح سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔