(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم (Distance Education) کے لیے منصوبہ بندی کرنے اوراس ضمن میں ڈرافٹ پالیسی تیارکرنے سے متعلق قائمہ کمیٹی کااجلاس گزشتہ روز وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال کی صدارت میں منعقدہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ ابتدائی طورپربعض شعبہ جات میں فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت شارٹ کورسزکے اجرا کے لیے تمام ترضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں کمیٹی کے کنوینیرڈاکٹرانورحسین، ممبران کمیٹی ڈاکٹرفاروق نواز، ڈاکٹرمشتاق احمد، محمدریاض، امداداللہ، جمال الدین اورڈاکٹرمحمدطارق نے شرکت کی اورفاصلاتی تعلیم کے اجرا سے متعلق مختلف تجاویزکاتفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایجوکیشن، عربی اورانگلش لینگوجز، میڈیاسٹڈیزاورانٹرپرینیور شپ میں شارٹ سرٹیفکیٹ کورسز/ ڈپلوما شروع کرنے کے لیے متعلقہ شعبہ جات اپنی تجاویزآئندہ اجلاس میں پیش کریں گے جس کے بعد حتمی منظوری کے لیے تجاویزکواکیڈیمک کونسل یونیورسٹی آف سوات کے پاس بھیجاجائے گا۔
Swat
