Swat

شوگر کی بیماری میں پاکستان دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر ہے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے، جہاں ذیابیطس کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ذیابیطس کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر ہے۔ ماہرین طب کے مطابق پاکستان میں 4 کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں، جس میں سے 25 فیصدکویاتوپتا ہی نہیں کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں۔ شعبہئ طب میں یہ مرض خاموش قاتل کہلاتا ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے میڈسن کے شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر باچا امین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ مناسب علاج کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہ دینے کے سبب ان کو گردوں، آنکھوں اور دل کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق نامناسب غذا، موٹاپا، نامناسب لائف اسٹائل اس مرض کی وجوہات ہیں۔ اس کے علاوہ اگرخاندان میں کسی کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہے، تو ایسے شخص میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔ اگر پیاس زیادہ لگے، پیشاب بار بار آئے یا اچانک وزن تیزی سے گھٹنا شروع ہوجائے، تواس صورت میں فوراً اپنے ڈاکٹرسے رجوع کرنا چاہیے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ قابلِ علاج مرض ہے۔اس پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ مریض ایک خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مناسب خوراک، چینی کا کم استعمال، وزن میں کمی، ہفتہ میں پانچ دن بیس سے پچیس منٹ تک ورزش آپ کو اس اور اس کی وجہ سے مزید بیماریوں سے آپ کو بچا سکتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔