(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 105 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ڈاکٹر ارشد جمال کے مطابق مزید 8 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3228 ہوگئی۔ مزید ایک متاثرہ شخص صحت یاب ہوگیا، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3093 ہوگئی۔ 186 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے اور اس وقت سوات میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 30 ہے۔
Swat
