(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کو بھی کالام، ملم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کو مینگورہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت12 اور کم سے کم 2 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادئی کالام میں لائی کوٹ کے مقام پر تودہ گرنے سے روڈ بند ہوگیا تھا جس کو بعد میں ریسکیو اہلکاروں نے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ مٹلتان کے تیس افراد جو مہو ڈنڈ گئے تھے، شدید برف باری کی وجہ سے وہاں پھنس گئے ہیں۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج پیر کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
Swat
