(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیرِ جماعتِ اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے بند کمروں میں انتخاب کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ حکومت عذاب کے طورپر قوم پر مسلط ہے۔ عمران خان ملک پر بوجھ بنا ہواہے۔ احتساب سے یوٹرن لے کر عمران خان نے شوگر اور ادویہ مافیا کو اپنی حکومت میں پناہ دے رکھی ہے۔ پی پی پی، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی ایک ہی مافیا اور اشرافیہ ہیں، جنہیں اسٹبلشمنٹ کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ آج ملک میں روزانہ 11 بچوں کے ساتھ ریپ ہورہا ہے۔ جماعت اسلامی ہی ملک کی واحد حقیقی جمہوری پارٹی ہے۔ 22 نومبر کا گراسی گراؤنڈ کا جلسہ تاریخی اورحکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ الخدمت مینگورہ میں 22 نومبر کو سوات میں جلسہ عام کے حوالے سے جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
