(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق اُمیدوار پی کے 4 عاصم خان نے کہا ہے کہ سیلکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ نالائق اور نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ 22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ حلقہ پی کے 4 سے قافلوں کی شکل میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن شریک ہوں گے۔
Swat
