(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں عدالت میں تاریخ پیشی سے واپس جانے والے افرادپر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مینگورہ مویشی منڈی کے قریب ایک موٹرکارپرموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو افراد شیرعالم ولد بہرام اور کریم اللہ ولد شہریار ساکنان چکدرہ حال شموزئی کو قتل کردیا، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق مقتول شیرعالم کے بیٹے عبداللہ پر دو بھائیوں سیاب اور عبیداللہ پسران شاہی نواب کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم رحیم آبادپولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Swat
