(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت آتش بازی نے لوگوں کی نیندیں حرام کردیں۔ رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور اس کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں شروع ہو جاتی ہیں، جس سے عام لوگ اور خاص کر بیمار افراد پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لوگوں کی نیندیں حرام ہیں۔ اہلِ علاقہ نے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آتش بازی پر پابندی لگا کر پہلے سے خوف زدہ لوگوں کو مزید خوف زدہ نہ کیا جائے۔
Swat
