Swat

سلیکٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم دونوں کا نظریہ کرسی اور لوٹ مار ہے، سنیٹر سراج الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم دونوں کا نظریہ کرسی اور لوٹ مار ہے۔ جماعت اسلامی کا دستور اس ملک میں حقیقی اسلامی نظام، عوام کی خدمت، اُن کو روزگار مہیا کرنا اور مہنگائی کا خاتمہ ہے۔ اس لئے جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ جماعت اسلامی ملک کے غریب عوام اور اسلامی نظام کے لئے ملک بھر میں جدوجہد اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ مہنگائی، بے روزگاری اور موجودہ حکومت کے خلاف گراسی فٹ بال اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پچھلے دو سال سے ہر جگہ ریاست مدینہ کا نام لے رہے ہیں، پرانے پاکستان میں کبھی کسی نے مساجد کی بے حرمتی نہیں کی۔ عمران کے نئے پاکستان اور ریاست مدینہ میں اب مساجد میں فلموں کی شوٹنگ اور میوزک کے ساتھ مساجد کے ممبر میں ادکار و اداکارائیں ڈانس کرکے فلموں کی عکس بندی کر رہے ہیں۔ عمران کی ریاستِ مدینہ میں ہر روز بچیوں اور عورتوں سے زیادتی ہورہی ہے اور بچوں کو اس کے بعد جلایا جاتا ہے۔ لوگ بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو مار کر خودکشیاں کر رہے ہیں۔ اس ریاستِ مدینہ میں لوگوں کا عزت لوٹنا اور خودکشی سستی ہے، لیکن آٹا، چینی اور اشیائے خور و نوش مہنگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بائیس سال سے بول رہا تھا کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دیا۔ دو سال میں کبھی سچ نہیں بولا۔عمران خان نے کنٹینر پر کہا تھا کہ اگر میرے خلاف دس لوگ بھی اکھٹے ہوگئے اور مجھے حکومت چوڑنے کا کہا گیا، تو میں اس وقت استعفا دے دوں گا۔ آج کراچی سے چترال اور گلگت بلتستان تک لاکھوں لوگ عمران خان پر لعنت بھیج رہے ہیں، اور وہ خاموش بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے کشمیر کو بیچا۔ سعودی، چین، یو اے ای اور دیگر دوست ممالک کو ناراض کیا۔ آئی ایم ایف کے منھ پر دو سو ارب ڈالر پھینکنے والوں نے پورے پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک انتقامی ادارہ بن چکا ہے، جس کا کام صرف مخالفین کو گرفتار اور بے عزت کرنا ہے۔ اس نیب نے ابھی تک کسی بد عنوان شخص سے ایک پائی بھی وصول نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 45 فیصد زمین زرعی ہے، لیکن اس کے باوجود ہم گندم، چاول، چینی یہاں تک کہ ٹماٹر بھی باہر ممالک سے برآمد کرتے ہیں۔ سنیٹر سراج الحق کے خطاب سے پہلے قومی ترانا سنایا گیا جس کے احترام میں سب کھڑے ہوگئے۔ جلسہ سے جماعت اسلامی سوات کے امیر حمید الحق اور سابق امیر محمد امین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔