(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں حالیہ بارشوں سے حادثات میں بھائی، بہن سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ بلاسور میں گھر کے باورچی خانہ میں آگ سینکتے ہوئے بھائی بہن پر چھت گرنے سے 8سالہ مصطفیٰ اور ان کی6سالہ بہن نسرین ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ کالام کے علاقہ شہو میں جانوروں کے لئے پہاڑی سے چارہ لانے والا36سالہ محمد رحیم پاؤں پھسلنے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
Swat
