(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا۔ ایک شخص جاں بحق اور مزید 5افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ مال کے سینئر رجسٹرار شوکت علی کورونا وائرس کا شکار تھا، بدھ کو انتقال کرگیا جس کے بعد سوات میں کورونا سے جا ں بحق افراد کی تعداد106ہوگئی۔ سینئر سول جج حامد کمال بھی کورونا کا شکار ہوگئے، جس کے بعد سینئر سول جج کی عدالت کو بند کردیا گیا۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید پانچ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3279 ہوگئی۔ 571 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد51ہے۔ سوات میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد106ہوگئی۔ سینئر سول جج سوات حامد کمال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا جس کے بعد ان کی عدالت کو بند کردیا گیا۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
