Swat

ڈَڈَھرہ،جائیدادتنازعہ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے ڈَڈَھرہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او کبل محمداعجاز کے مطابق تحصیل کبل کے نواحی علاقے ڈَڈَھرہ میں عبدالصبور ولد سرفراز خان اور شیروم ولد واحدزمان کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک فریق سے زیاد خان ولد حبیب اللہ موقعہ پر جاں بحق اور عبدالصبور اورصدیق زخمی ہوگئے، جبکہ مخالف فریق سے حبیب شاہ اور محمد الیاس زخمی ہوگئے۔ مقتول کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے کبل اوربریکوٹ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں