Swat

گوالیرئی، تنظیم ویخ زلمیان اور این ٹی ایس کے نوجوانوں کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی کے 3 یونین کونسل بر تھا نہ، گوالیرئی اور بہا کی علاقائی تنظیم ویخ زلمیان اور این ٹی ایس کے نوجوانوں نے گوالیرئی بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرہ میں حالیہ اشتہار شدہ آسامیوں کی تعداد میں سوات کی سطح پر جو کمی گئی ہے۔ ان پر شدید ناراضی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ حکومت کو 5 دسمبر تک الٹی میٹم دیا گیا کہ مشتہر شدہ آسامیوں کو پہلے دیے گئے اشتہار کے عین مطابق فی الفور بحال کرے، ورنہ یہ احتجاج تحصیل اور ضلع تک پھیلایا جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہئ تعلیم نے پہلے اشتہار میں 796 آسامیوں کی تشہیر کی تھی جس کے لیے نوجوانوں نے درخواستیں دی تھیں، جس کو بعد میں کم کر کے 410 کیا گیا یعنی 386آسامیوں کم کی گئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔