(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں سیاحتی مقامات، رہائشی علاقوں اور ہوٹلز کے قریبی علاقوں میں بلاسٹنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اس سلسلے میں دو مہینوں کے لیے دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ پابندی کا اطلاق یکم دسمبر 2020ء سے تصو ر ہوگا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ /ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔
Swat
