Swat

گذشتہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرسوات میں گذشتہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جاں بحق افراد کے خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد اور مال مویشی کے ضیاع کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کی رقوم تقسیم کر دی گئی ہیں۔ محکم ریلیف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے توسط سے ورثا اور متاثرہ افراد کو مجموعی طو ر پر 6.796 ملین روپے کی ادائیگی جمعے کو مٹہ سوات میں کی گئی۔جس میں 2.7 ملین روپے جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ادا کئے گئے۔ 4.09 ملین روپے متاثرہ گھروں اور مال مویشی کے نقصان کے ازالے کو طورپر متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے۔امدادی رقوم سابقہ اپوزیشن لیڈرڈسٹرکٹ کونسل سوات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما احمد خان نے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان بھی موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔