Swat

ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سختی سے کام لیا جائے گا، ڈی سی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ضلعی انتظامیہ نے ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سختی سے کام لینے کی تنبیہ کردی۔ ہوٹل، اڈوں اور تجارتی مراکز میں ایس اُوپیز کو یقینی بنایا جائے۔ سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پرعمل درآمد نہ کیا گیا تو سختی سے کام لیں گے۔ سوات میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور ایس اوپیز کے تحت تعلیمی سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کاکہنا تھا کہ علمائے کرام نے بھی بھرپور مہم چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹرانسپورٹروں اور کاروباری لوگوں سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔ انہوں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر بچہ ہفتے میں ایک دن اسکول جارہا ہے۔ سیکشن تقسیم کرکے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا گیا ہے، تاہم ایس اُوپیز کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سوات میں اس وقت کرونا صورت حال قابو میں ہے، تاہم اگر لوگوں نے اور آنے والے سیاحوں نے ایس او پیز کا خیال نہ رکھا، اور حالات ابتر ہوتے ہیں، تو انتظامیہ بھی سختی کرنے پرمجبور ہوجائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے پچھلے تین مہینوں میں 18351 انسپکشن کئے۔ ایس او پیز کی بار بار خلاف ورزی پر 1.0 ملین روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر اکرم شاہ نے کہاکہ سوات میں کورونا پھیلنے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم شہری اور گنجان آباد علاقوں میں وائرس موجود ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔