(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش جبکہ وادئی کالام، ملم جبہ، میاندم سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Swat
