(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیدوہسپتال کی ایم آرآئی عرصہ دراز سے خراب،لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا، غریب مریض بھاری بھر کم رقم سے باہر سے ایم آرآئی کرانے پر مجبور ہیں۔ سیدوشریف کے سابق ناظم نے احتجاج کاعلان کردیا۔سیدوشریف کے سابق ناظم ڈاکٹرخالدمحمودخالدنے بتایا کہ سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کی ایم آر آئی مشین عرصہ درازسے خراب پڑی ہے، جس کی مرمت اور بحالی کے لیے تاحال کسی بھی ذمہ دار نے اقدام اٹھانے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ غریب اور ضرورت مند مریض پرائیویٹ طور پر ہزاروں روپے دے کر ایم آر آئی کرانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب سے یہ مشین خراب ہوئی ہے۔ اس وقت سے ہم ہسپتال انتظامیہ اور حکومت سے مسلسل اس کی خرابی دور کرنے کیلئے مطالبات کررہے ہیں، مگر وہ خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایم آر آئی کی خرابی دور کرنے کیلئے جلدازجلد اقدامات نہیں کیے گئے، تو احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔
Swat
