Swat

مٹہ بانڈہ، سسرالیوں نے خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ فاضل بانڈہ میں سسرالیوں نے خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے چھبیس سالہ خاتون مسماۃ (ث) زوجہ عصمت اللہ کے گلے میں پھندڈال کر خودکشی اطلاع ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کاجائزہ لیا، تو شواہد کچھ اور کہہ رہے تھے۔ خاتون کے والد لعل باچا نے بھی بیٹی کی موت کو قتل قرار دیا۔ اس کے سسر عمرصادق اور دو دیوروں امجد علی اورعرفان اللہ پر قتل کی دعویداری کردی۔ وجہئ قتل گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔ مقتولہ کا شوہر دو سال سے بیرون ملک مقیم ہے۔دونوں کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرد یا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔