Swat

سوات، گذشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران 22 افرادکورونا سے صحت یاب ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں گذشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران 22 افرادکورونا کوشکست دے کر صحت یاب ہوگئے۔ مزید 2افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں اب تک 33285 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں جن میں سے 29506 افراد کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں۔ 3432 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3253 ہوگئی۔ اس وقت ضلع بھر میں فعال کیسوں کی تعداد73 ہے جبکہ مزید 347 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں۔محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں اب تک 106افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔