(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی برف پوش وادی ملم جبہ میں اسکی انگ گالا کا میلہ سج گیا۔ مقامی بچوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ سطح سمندر سے نوہزار دو سو فٹ کی بلندی پرحسن کی وادی ملم جبہ میں محکمہئ سیاحت کی جانب سے اسکی انگ گالا کا میدان سجادیا گیا۔ برفیلے کھیل میں ملم جبہ سے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد بچوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ ننھے کھلاڑیوں نے مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم بھی دہرایا۔ وادی میں آسمان سے روئی کی مانند سفیدگالے گرے، تو سیاح خوشی سے پھولے نہ سمائے اورخوب بھنگڑے ڈال کر یخ ماحول کو خوب گرما دیا۔ منتظمین کاکہناتھا کہ سردیوں میں وادی میں اس قسم کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ برف پوش وادی میں ننھے کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاکر وطن سے والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔
Swat
