Swat

سوات یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام اعلیٰ تعلیمی پالیسی کے مطابق ہیں، ایچ ای سی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے یونیورسٹی آف سوات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کو اعلیٰ تعلیمی پالیسی کے مطابق تسلی بخش قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں ہائر ایحوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ایک خصوصی ٹیم نے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد یونیورسٹی کے پیش کردہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام کے لیے دستیاب سہولتوں، لیبارٹریز، فیکلٹی اور دوسرے امور کا جائزہ لیا گیا۔ سہ روزہ دورے کے موقع پر ٹیم نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان سمیت انتظامی اور شعبہ جاتی سربراہان سے بھی ملاقات کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے ایچ ای سی کی ٹیم کی تجاویز اور آرا کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مستقبل میں ان پروگرامز کو مزید ترقی دی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔