(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیسکو دفتر جلانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ اس وقت کے ایم این اے جنید اکبر، ایم پی اے شکیل احمد اور مقدمہ میں نامزد باقی افراد کی جانب سے ان کے وکیل محمد رحیم شاہ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 27 مئی 2017ء کو تھانہ ضلع ملاکنڈ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میں پیسکو دفتر پر حملہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کے ساتھ دفتر میں آگ لگائی تھی۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
