(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پہلا ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیاجس کے ساتھ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد108ہوگئی۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بریکوٹ میں کورونا کے مریضوں کے لئے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر مظفر سید کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ سیدو شریف ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ جمعہ کو وہ ہسپتال میں چل بسے۔ اُن کو آبائی علاقہ تندو ڈاگ سوات میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
Swat
