(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ آج کے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت میں پرورش آرگنائزیشن جو کردار ادا کر رہا ہے، وہ نہ صرف قابلِ تقلید ہے بلکہ ہماری آخرت میں بھی بخشش کا باعث ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ”پرورش“کمپلیکس محمود آباد عالم گنج میں جامع مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب سے میزبان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پرورش آرگنائزیشن کی سرپرستی کرنے والے پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے وفد نے بھی شرکت کی، جب کہ ان کے ساتھ ساتھ بریگیڈئیر محمد یوسف، بریگیڈئیر اکرام الحق، پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے سابق چیئر مین ریاض فاروق ساہی، ڈاکٹر فیصل اکرام، سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسرار الحق اور تمغہئ شجاعت سیدو میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد خان نے بھی شرکت کی۔
Swat
