Swat

کوکارئی، نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کوکارئی میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا۔ 2ملزمان کو گرفتار کرکے آلہئ قتل کلہاڑی کو بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوکارئی روشن علی کے مطابق 12دسمبر کو کوکارئی کے علاقے کلیامیں ایک نوجوان اخترعلی ولد علی اختیار کی لاش ملی تھی، جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شرو ع کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرلی۔ عمر باچاسکنہ کلیا کوکارئی اورملزم عمرسیدجبہ کوکارئی کو گرفتا رکرلیا گیا جن کی نشان دہی پر آلہئ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔وجہئ قتل وقتی تکرار بتائی جاتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔