(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر سوات کے آفس میں سعید نعیم خان کی زیرِصدارت ضلع بھر کے پبلک پراسیکوٹرز اور پولیس کے شعبہئ تفتیش کے اہلکاران کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع سوات میں فوجداری مقدمات کی تفتیش اور پراسیکوشن کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر نے نئے رائج قوانین خصوصاً چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ، جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ، کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ اور دوسرے قوانین میں حالیہ ترامیم سے تفتیشی آفیسرز کو آگاہ کیا۔ ڈی پی پی سوات نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نت نئے طریقے سے تفتیش کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
Swat
