(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں کرش پلانٹ مالکان اور مزدوروں نے کرش پلانٹ بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور خوازہ خیلہ مٹہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کرش پلانٹوں کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ اس لئے اس پابندی کو ختم کیا جائے۔ بعد میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک لے لئے کھول دی۔
Swat
