(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ اخوند کلے میں کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ تحصیل مدین میں چیل روڈ پر ڈمپر کھائی میں گرنے سے ڈرائیور محمد خان جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیو کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
