(باخبر سوات ڈاٹ کام)سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف خصوصی کارروائی میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز موادبرآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مینگورہ میں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ ڈویژن اظہار شاہ نے کہا کہ دیر لوئر سے باجوڑ میں بارودی مواد سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دو گاڑیوں سے 350 کلوگرام ڈائنامائٹ اور 25 کلوگرام بارود برآمدکیا۔ اس کے ساتھ گاڑیوں سے 2250میٹرپرائماکارڈ، 200 میٹر سیفٹی فیوز، 100 ڈیٹونیٹر برآمدکرکے گاڑیوں میں سوار چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے نقاب پوش چار مبینہ ملزمان اور برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
Swat
