Swat

آرٹسٹ ایکشن موومنٹ سوات سانگہ کا اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آرٹسٹ ایکشن موومنٹ سوات سانگہ کا اہم اجلاس زیر صدارت زمین جان عرف تنزرے منعقد ہوا جس میں ناصر شین، ڈاکٹر اشفاق، میر حسن،عثمان غنی، معنی دار صادق، امجد ساگر خورشید حسرت، حکیم ہمایون اور دیگرہنرمندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرٹسٹ ایکشن موومنٹ خیبر پختونخوا کے فیصلوں اور کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراہا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ فنکار معاشرے کا وہ طبقہ ہے، جو عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا ہے۔ تاہم اس وقت ان ہنرمندوں کو نہایت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برادری اور خاص طورپر سوات کے ہنرمندوں کیلئے خصوصی مالی پیکیج منظورکیاجائے۔ ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔