Swat

ڈی سی سوات کا عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ فیس بُک پیج پر آن لائن کھلی کچہری میں سوات کے عوام سے براہِ راست رابطہ کیا۔ شہریوں نے مٹلتان گاؤں میں برف باری سے سڑکیں بند ہونے، مینگورہ میں ٹریفک کے مسائل، مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ اور گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ضلعی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام سے رابطے کو مختلف ذریعوں سے مضبوط سے مضبوط بنا رہے ہیں۔ آن لائن کچہری سے بھی عوام خصوصاً نوجوانوں کے مسائل جاننے کا موقع مل رہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔