(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق سعید الرحمان (خیبر نیوز) صدر، شوکت علی (پی ٹی وی) نائب صدر، شہزاد نوید (جی این این) جنرل سیکرٹری، انور انجم(آج نیوز) ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل خالق(ریڈیو پختون خواہ، نوائے وقت) جائنٹ سیکرٹری) اور محمد خالق ساگر (کیپٹل نیوز) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ایگزیکٹیو باڈی کے لئے شرین زادہ (ہم نیوز)، نیاز احمد خان(مشرق ٹی وی، مشال ریڈیو)، سید شہاب الدین(سما ٹی وی، روزنامہ جنگ)، فیاض ظفر(وائس آف امریکہ،روزنامہ مشرق) اور سلیم اطہر(دنیا نیوز) ممبران منتخب ہوگئے۔
Swat
