Swat

قوم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں سے خوش ہے، ڈاکٹر امجد علی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ لوٹ مار کا دور اپنے انجام تک پہنچ چکا ہے۔ کرپٹ عناصر کے احتساب پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی وجہ سے اداروں میں شفافیت اور بہتری کے آثار نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل ٹال کے گاؤں مانڑئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کئے گئے وعدوں کی پاس داری کرنے پر پہلی بار بڑے بڑے لوگ احتساب کے کٹہرے میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام منفی سیاست کی بجائے عملی اقدامات اور ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں سے خوش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اب جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔