Swat

سوات یونیورسٹی، سینڈیکیٹ کی نئی تعیناتیوں کی منظوری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ نے ملحقہ کالجزمیں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے اجرا اورمتعددآسامیوں پرنئی تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔ گزشتہ روزسینڈیکیٹ کا 36واں اجلاس زیرِ صدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان منعقدہوا، جس میں ممبران سینڈیکٹ سابقہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدفاروق سواتی، پروفیسرڈاکٹرمحمدقاسم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل سائنسز، رجسٹرارمحبوب الرحمان، ٹریژررارشدعلی، ڈاکٹرشاہدعلی، عبدالمتین، ایچ ای ڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جاویدخان، ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ احمدکمال اورفنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محمدفاروق، ارشدعلی اسسٹنٹ کنٹرولر، مس نبیلہ، فیاض احمداورخورشیدعالم نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امورزیرِ غورآئے جس میں سوات یونیورسٹی کے ساتھ الحاق رکھنے والے کالجوں میں ڈگری پروگرام شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کیاگیا، جبکہ سوات یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں 37 نئے اساتذہ کی بھرتیوں اورترقی سے متعلق سلیکشن بورڈکے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ چارانتظامی افسران کی اگلے گریڈمیں ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔