(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے رہائشی شیر بہادر خان کو امریکہ میں ڈاکو نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔ شیر بہادر خان گزشتہ 25 سالوں سے امریکہ میں مقیم تھے۔ گزشتہ روز وہ اپنی چکن شاپ پر موجود تھے کہ اس دوران ایک نامعلوم ڈاکو دکان میں داخل ہوگیا۔ شیر بہادرخان کی مزاحمت پر ڈاکو نے چاقو کے وار کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ان کی میت کو آبائی علاقے کوزہ بانڈئی منتقل کرکے مقامی قبرستان میں سپردِخاک کردیا گیا۔
Swat
