Swat

لاہور گیس سلنڈر حادثہ،معروف کالم نگار تصدیق اقبال بابو انتقال کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) لاہور میں گیس سلنڈر حادثے میں زخمی سوات کے ادیب اور کالم نگار تصدیق اقبال بابو انتقال کرگئے۔ تصدیق اقبال بابو ساکن عالم گنج اور ساتھی پروفیسر سبحانی جوہر سیر کی غرض سے لاہور گئے تھے، جہاں ایک دوست کے ساتھ ٹھہرے تھے کہ کمرے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دونوں بری طرح جھلس گئے تھے۔نتیجتاً تصدیق اقبال بابو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے، جن کو گذشتہ روز آبائی قبرستان عالم گنج تحصیل خوازہ خیلہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔