Swat

میاندم میں جائیداد کے تنازعہ پر دو جواں سال بھائی قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے میاندم میں جائیداد کے تنازعہ پر دو جواں سال بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ دادا اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کے مطابق واقعہ میاندم کے موضع سینے میں پیش آیا،جہاں ملزم عمرزادہ ولد جہانزیب خان اوران کے بیٹوں ارشداور بہادرسید نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے جواں سال پوتوں عبدالصمد اور مسعود پسران حاسب کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولین کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔