(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو ٹیچنگ ہسپتال یورالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نیا مثانہ بنانے کا کامیاب آپریشن کیاگیا، جس میں پورانہ مثانہ نکال کر نیا مثانہ بڑی آنت سے بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آپریشن پر 8 گھنٹے لگے۔ یہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کا پانچواں کامیاب آپریشن ہے۔ ترجمان سیدو شریف تدریسی اسپتال کے مطابق اس آپریشن میں پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر فضل الٰہی، ڈاکٹر محمد حسین، ڈاکٹر راشد اللہ اور ڈاکٹر آصف نے حصہ لیا۔ انستھیزیا ٹیم میں ڈاکٹر آفتاب عالم اور ظہور احمد خان شامل تھے۔ترجمان کے مطابق مریض کی حالت بہتر ہے۔
Swat
