Swat

سوات، نشاط چوک میں دو افراد کا باوردی پولیس اہلکار پر تشدد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نشاط چوک میں کارسوارنوجوانوں نے اشارہ دیتے ٹریفک پولیس اہلکارکو تشدد کا نشانہ بنادیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز نشاط چوک مینگورہ میں ڈیوٹی کے دوران میں ٹریفک اہلکاراخترحسین نے موٹر کار کو چوک میں رکنے کا اشارہ دیا، مگر نوجوان اشارہ کی پروا کیے بغیر آگے بڑھا، جس پر پولیس اہلکار نے اس کا راستہ روکا۔ نتیجتاً ملزمان محمد ریاض ولد محمدشیر اورمحمد طلحہ ولدطارق ساکنان حاجی بابا مینگورہ نے گاڑی سے اتر کر پولیس اہلکار کو شدید تشددکا نشانہ بنایا اور سڑک پر گھسیٹا۔ دیگر اہلکاروں اور موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ بعدازاں سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بندکردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔