Swat

سوات، جواں سال شخص کی موت، بیوی قاتل نکلی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں جواں سال شخص کی خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ اس کی اپنی ہی بیوی قاتل نکلی۔ ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ عمررحیم کے مطابق نواحی علاقے ڈھیرئی بابا میں تین دن قبل بیس سالہ اسلم خان ولد فضل رحیم گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی بیوی نے اسے خودکشی کا رنگ دیا تھا، تاہم پولیس نے شک کی بناپر پوسٹ مارٹم کرایا اور مقتول کے سرمیں دو گولیاں لگنے کی رپورٹ سامنے آنے پر بیوی سے تفتیش کی۔ تفتیش میں اس نے راز اگل دیا اور اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو گھریلو ناچاقی کی بناپر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ دونوں کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور گھریلو ناچاقی پائی جاتی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتا رکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔