Swat

سوات، کپڑے کے کارخانے میں خوفناک آتش زدگی،کروڑوں کا نقصان

(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کپڑا بنانے کے کار خانے میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ آفیسر شیر دل خان کی قیادت میں 8 فائر وہیکل، ایک ڈزاسٹر وہیکل، 4 ایمبولینس اور 80 فائر فائٹروں نے اگ بجھانے میں حصہ لیا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے دیگر سٹیشنوں کے فائر وہیکل بھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ کافی دیر کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ مالک کے مطابق کارخانے میں کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔ عمارت اور سامان کو بھی بہت نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں