Swat

سوات، وزیر اعلیٰ کے بھائی کا کڈنی اسپتال کو جدید طبی آلات کا عطیہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں وزیر اعلیٰ کے بھائی احمد خان نے نوازشریف کڈنی اسپتال کو جدید طبی آلات اور دیگر سامان عطیہ کردیا۔ ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے تمام آلات وصول کئے جن میں ڈیجیٹل ایکسرے سمیت دیگر قیمتی آلات شامل ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں احمد خان نے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی کو ایک جدید ڈیجیٹل ایکسرے، پانچ عدد ایکسرے ایلومینٹرز، چار عدد ایکسرے کٹس، چار عددکارڈئیک مانٹیرز، ایک عد 10 کے وی سٹیبلائزر، تین عددپیشنٹ ٹرالی، بیس عدد فومز، پچاس عددتکیے، دو عدد ڈریسنگ ڈرمز، ایک عدد سیکورٹی سکینر، مسجد کے لئے لاؤڈ سپیکر اورفیس شلیڈ شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے وزیر اعلیٰ کے بھائی احمد خان کو اسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔