Swat

مینگورہ، کاٹن فیکٹری میں خوفناک آتش زدگی،ڈھائی کروڑ سے زائد کا نقصان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں کاٹن فیکٹری میں خوفناک آتش زدگی پر 11 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق مینگورہ کے علاقے امانکوٹ میں واقع سلطان کاٹن ویسٹ فیکٹری میں لگی آگ کی اطلاع صبح 11بجے دی گئی جس پر ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور 100کے قریب اہلکارموقع پر پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک شیر دل خان نے خود آپریشن کی نگرانی کی اور مسلسل 11گھنٹے کی جدوجہد کے بعد رات 10بجے آگ پر قابوپالیا۔ اس دوران ریسکیو کے 6 اہلکاربے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فیکٹری مالک کے مطابق فوتگی کی وجہ سے ان کی فیکٹری چار روز سے بند تھی۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں تاہم ان کا کہناتھا کہ آتش زدگی سے ان کا ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔