(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے بیدرہ میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کا پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ میں ڈمپرگاڑی نے سڑک پار کرتے سپیشل برانچ کے اہلکار بہادرنواب کے پانچ سالہ بیٹے عکرمہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور پرویز ولد پالس سکنہ بیدرہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Swat
