(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی برف پوش وادیِ کالام میں سنو جیپ ریلی کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔مردوں میں طارق مگسی اور خواتین میں زویا خان نے میدان مارلیا۔ مقامی ڈرائیوروں میں امیر سید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کالام کے برف پوش علاقے پلوگاہ میں فرنٹیئرفوربائی فور کلب کے زیر اہتمام برف اوردریاکے پُرخطر ٹریک پر 500 میٹر کی دوڑ کے مقابلے ہوئے۔ اس قومی مقابلے میں ملک بھر سے پچپن ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ مردوں کی کٹیگری اے میں طارق مگسی نے پہلی، سفیر نے دوسری اور بابرراجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کٹیگری بی میں ڈاکٹر طاہر نے پہلی، ڈاکٹر ابراہیم نے دوسری اور ناصر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقامی کٹیگری میں امیر سید نے پہلی اور رسول خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ خواتین کٹیگری میں زویا خان نے میدان مارلیا۔اس طرح لعلین اخون زادہ نے د وسری اور بی بی عائشہ نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔
Swat
