(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے کہا ہے کہ سوات موٹروے فیز ٹو کے لئے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرد ی گئی۔ کالام کمراٹ روڈ کی تعمیر کے لئے بھی 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ان بڑے منصوبوں پر جلد ہی کا م کا آغاز کردیا جائے گا، جس سے سیاحت کی نئی راہیں کھلیں گی، جو سوات کی ترقی کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ اور اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختو خوامحمو دخان سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کی خصوصی ہدایت پر سیاحت کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پرکام ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات اور دیر کو ملانے کے لئے کالام کمراٹ روڈ پر تعمیر اتی کام جلد شروع کیا جائے گا، جس کے لئے پہلے ہی پانچ ارب روپے منظور کئے جاچکے ہیں، جس سے علاقے میں سیاحت اور ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سوات موٹروے فیز ٹو پر امسال باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کیاجائے گا،جس کے لئے صوبائی حکومت نے بیس ارب روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے۔
Swat
